(رضوان نقوی) ٹیکس چوری روکنے کیلئے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کیخلاف ایف بی آر کی کارروائیاں جاری، ایف بی آر نے ڈیفنس میں واقع ایچ کریم بخش برانچ کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کیلئے ریکارڈ طلب کرلیا۔
ایف بی آرنے مرحلہ وارشہرکےتمام بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کا عمل شروع کررکھا ہے، ایف بی آر نے ایچ کریم بخش ڈیفنس برانچ کی سیلز کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ ایف بی آرذرائع کے مطابق ایچ کریم بخش ڈیفنس برانچ کی سیلز کا ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے چند روز قبل سٹور پر ٹیم بھی تعینات کی گئی تھی۔
ایف بی آر نے ایچ کریم بخش ڈیفنس برانچ پر ٹیم تعینات کر کے سٹورکی سیلزکا ریکارڈبھی مرتب کیا تھا۔