وزیراطلاعات نےمودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

4 Mar, 2019 | 12:22 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(قذافی بٹ) وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی خطے میں چلبل پانڈے بننے کی کوشش کر رہا تھا، لیکن وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پوری دنیا میں کھل نائیک بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ بھارت نے فلم بنائی تارے زمیں پر اور ہم نے ان کی فلم بنائی "طیارے زمیں پر" بھارتی فلم نے دس سالوں میں اتنا بزنس نہیں کیا جتنا پاکستانی فلم طیارے زمیں پرنےگزشتہ چھ دن میں کرلیا،ان کاکہناتھاکہمودی کومشورہ ہےکہ واپس گجرات جاکرریلوےسٹیشن پرچائےکاکھوکالگالے۔

فیاض الحسن چوہان کاکہناتھاکہ ابھی نندن کا طیارہ بھارت کیلئے ذلت اور شرمندگی کا استعارہ بن گیا ہے، انہوں نے کہا کہ رسی جل گئی لیکن بل نہیں گیا،بھارتی فوج اور میڈیا ابھی بھی ہیرو بننے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں۔

مزیدخبریں