ٹیچنگ جابز، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بڑا اعلان کردیا

4 Mar, 2019 | 11:58 AM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئی ٹیچنگ جابز کا اعلان کیا جن کو مختلف گروہوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیٹرز کی 503 اسامیاں کااعلان کیا، بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کےتحت کی جائےگی، ایلیمنٹری سکول ایجوکیٹر ،اردو 58، انگریزی 53 ، جنرل 162اسامیاں مختص کی گئیں ہیں۔

علاوہ ازیں سائنس 43، ریاضی 48 ،عربی ٹیچرکیلئے 27 اور پی ٹی کیلئے 54 اسامیاں مختص کیں گئیں ہیں ، امیدوار18مارچ تک پنجاب پبلک سروس کمیشن میں درخواستیں جمع کراسکیں گے، 503ایجوکیٹرزکی بھرتیوں کاامتحان جون میں لیاجائےگا۔

مزیدخبریں