(حسن خالد) سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی صاحبزادی پیا دیس سدھارگئیں،تقریب میں سابق صدرمملکت آصف علی زرداری سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میںسابق صدرمملکت آصف علی زرداری سمیت متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،مہمانوں نے نوبیاہتا جوڑے کوگلدستے اور مبارکباد پیش کی جبکہ شرکاء کی جانب سے جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیاگیا،کینٹ میں واقع ذکاء اشرف کی رہائشگاہ پر منعقدہ شادی کی تقریب میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈی والا، گروپ لیڈر اپٹما گوہر اعجاز، پیر ناظم حسین شاہ اور سابق صدر لاہور چیمبر عبدالباسط سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔شرکاء نے اپنی دعاوں کیساتھ دلہن کورخصت کیا۔
ذرائع کاکہناتھاکہ اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔