پاکستان پیپلزپارٹی کے نائب صدر شہباز محمود بھٹی کے جانب سے ممبر سازی کیمپ

4 Mar, 2018 | 09:37 PM

عطاءسبحانی
Read more!

سعدیہ خان:پاکستان پیپلزپارٹی کے نائب صدر شہباز محمود بھٹی کے جانب سے نبی پورہ میں ممبر سازی کیمپ، جیالوں کا سینٹ الیکشن میں کامیابی پر جشن ، مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

نبی پارک روای روڈ میں لگائے جانے والے کیمپ میں، ڈسٹرک صدر میاں شاہد ،ڈاکٹر رانا منور، صداقت غوری، ملک اشتیاق کمبوہ، شہناز کنول سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔ ممبرسازی کیمپ میں اہل علاقہ کو ،پارٹی منشور کے بارے میں آگاہی فراہم کرتے ہوئے پارٹی ممبر بنایا گیا۔

کمیپ کے شرکا نے سنیٹ الیکشن جیتنے پر مٹھائی بھی بانٹی اور جشن مناتے ہوئے جئے بھٹو کے نعرے لگائے، شہبا ز محمود بھٹی اور میاں شاہد کہتے ہیں کہ گلی محلوں میں ممبر سازی مہم چلا رہے ہیں۔ پارٹی نے اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ آئندہ الیکشن پیپپلز پارٹی کا ہو گا۔

مزیدخبریں