عیشہ خان: سپر سٹور کے ملازمین بن کر ڈسکاونٹس کا جھانسا دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹنے والا گروہ فیکٹری ایریا پولیس نے پکڑ لیا۔ ملزمان کے قبضے سے نقلی پمفلیٹس اور مہریں برآمد کر لی گئیں۔
سپر سٹورز میں ڈسکانٹس کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں مالیت کا فراڈ کرنے والے گروہ کے تین ملزمان فیکٹری ایریا پولیس نے پکڑ لیے۔ ملزمان خود کو سپر سٹور کا ملازم بتا کر شہریوں کو چالیس فیصد ڈسکانٹ کا لالچ دے کر رقم بٹورتے۔ رقم کی وصولی کیلئے لڑکی کی آواز میں ملزمان فون کرتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان 2011سے وارداتیں کر رہے تھے، اس گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ باقی چار ملزمان فرار ہو گئے ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے چیکس، جعلی مہریں اور جعلی پمفلیٹس برآمد کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔