ملازمت پیشہ افراد کیلئے خوشخبری، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے ایکسپیرس کاؤنٹر کا آغاز کردیا

4 Mar, 2018 | 08:35 PM

رانا جبران
Read more!

فخرامام: ملازمت پیشہ افراد، خواتین اور بزرگ شہریوں کے لئے خوشخبری، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے، فرد کے حصول اور رجسٹری کی تصدیق کے لئے ایکسپیرس کاؤنٹر کا آغاز کر دیا۔ ہیلپ لائن پر کال کرکے پری بکنگ کروائی جا سکے گی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے عوامی سہولیات کے پیش نظر ایکسپریس کائونٹر کے قیام کا آغاز کردیا ہے۔ پنجاب کے 9ڈویژنل دفاترمیں ایکسپریس کائونٹرز قائم کیے جا رہے ہیں۔ کائونٹرز کے قیام کا بنیادی مقصد ان افراد کو سہولت مہیا کرنا ہے جومجبوری کے تحت آفس کے اوقات میں وزٹ نہیں کر سکتے۔

 صارفین کے لیے ہیلپ لائن (77-22-22-042) بھی بنائی گئی ہے۔ خدمات حاصل کرنے کے لیے ،سرکاری فیس، 1500 روپے فرد کے حصول جبکہ 5000 روپے رجسٹری کی تصدیق کے لیے مقرر ہے، اس کےعلاوہ کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ سروس دن 3 بجے سے شام 7 بجے تک دستیاب ہوگی۔ 

مزیدخبریں