رمل دلدار: ڈی ایچ اے میں وینا ملک اور اسد خٹک نے اپنے پولیٹیکل کامیڈی گانے "یہ کیا بات ہوئی" کی لانچنگ کےلیے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ نیا کامیڈی گانا آج مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وینا ملک اور اسد خٹک نے سیاسی صورت تحال اور سیاسی جماعتوں کے حوالے سے گانا" یہ کیا بات ہوئی'' سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا ہے۔ وینا ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس گانے میں عوام کی سیاسی صورت حال سے متعلق سوچ کو فنون لطیفہ طریقے سے پیش کیا ہے۔
ادکارہ کا مزید کہنا تھا کہ گانے کے تھیم کے حوالے سے اسد خٹک نے دو سال پہلے مشورہ دیا۔ مگر کچھ وجوہات کی وجہ سے دیر ہوئی لیکن امید کرتی ہوں یہ گانا لوگوں کو پسند آئے گا۔
پریس کانفرنس میں وینا ملک بنی میرا۔ وینا میرا، مریم نواز شریف اور مریم اوورنگ زیب کی بھی پیروڈی کرتی دکھائی دیں۔
اسد خٹک کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایک پارٹی سے متعلق نہیں ہے۔ بلکہ تمام سیاسی جماعتوں اورموجودہ حکومت کے حوالے سے کامیڈی طریقے سے بیان کیا ہے۔ وینا ملک اس گانے میں مداحوں کو ریپ کرتی نظر آئیں گئیں۔