نیشنل کبڈی چیمپیئن شپ کا 40ویں ایڈیشن، فائنل ٹاکرے میں پاک فضائیہ جیت گئی

4 Mar, 2018 | 07:37 PM

عطاءسبحانی
Read more!

عرفان قریشی:نیشنل کبڈی چیمپیئن شپ کاچالسواں ایڈیشن اختتام پزیرہو گیا، فائنل ٹاکرے میں پاک فضائیہ نے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے واپڈا کو شکست دے دی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام چالسویں نیشنل کبڈی چیمپیئن شپ اختتام پزیرہو گئی، اسی این جی پی ایل نےتیسری پوزیشن جبکہ پاکستان ایئرفورس کی ٹیم نےاعزاز کا بھرپور دفاع کیا اورفائنل میں واپڈا کو 42 کے مقابلہ میں 46 پوائنٹس سے شکست دے دی۔مہمان ٹیم ایران کو اپنے چوتھے اور آخری میچ میں ایچ سی اے کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔صدر کبڈی فیڈریشن نے ایرانی ٹیم کی شرکت اور شائقین کی دلچسپی کو ایونٹ کی کامیابی قراردیا۔

اختتامی تقریب کےمہمان خصوصی صدرپاکستان کبڈی فیٖڈریشن چوہدری شافع حسین اور صدرپاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن جنرل(ر)عارف حسن نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے۔

مزیدخبریں