ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صحافی کالونی: قبضہ مافیا نے ڈنڈوں سے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

صحافی کالونی: قبضہ مافیا نے ڈنڈوں سے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:صحافی کالونی میں قبضہ مافیا کا ڈنڈوں سے صحافیوں پر حملہ،پلاٹوں کی نشاندہی سے روک دیا گیا،پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔

قبضہ مافیا نے صحافی کالونی بلاک بی میں اپنا راج جما لیا، ڈنڈوں سے لیس قبضہ مافیا نے پلاٹوں کی نشاندہی کے موقع پر صحافیوں پر حملہ کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا اور پلاٹوں کی نشاندہی سے روک دیا۔ملزمان نے پلاٹوں کی نشاندہی کے دوران پتھراؤ بھی کیا اور سینئر صحافیوں کو قتل کی دھمکیاں دیں۔اس موقع پر موجود پولیس اس سارے معاملے پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ۔