ووٹ کا صحیح استعمال پاکستان کا اصل ضامن ہے: ڈاکٹر اشرف جلالی

4 Mar, 2018 | 06:18 PM

عطاءسبحانی
Read more!

ملک عثمان ظہیر:تحریک صراط مستقیم مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک لبیک یا رسول اللہ کے ورکرز کنونشن میں چیئرمین تحریک لبیک یارسول اللہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کالجز اور یونیورسٹیوں میں سٹوڈنٹ ونگ بنانے کا اعلان کر دیا، ڈاکٹر اشرف جلالی نے کہاکہ ووٹ امانت ، دیانت اور شہادت ہے، انہوں نے کہا کہ نااہل شخص ووٹ کا حقدار نہیں ہوسکتا۔

تحریک لبیک یارسول االلہ ورکرز کنونشن کا مقصد کارکنوں کو آئندہ عام انتخابات کے لیے متحرک کرنا تھا۔ ورکرز کنونشن میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان بھر کے کارکنوں کویونین کونسل کی سطح پر سرگرم کیا جائے گا۔ ڈاکٹر اشرف جلالی نے کہا کہ ووٹ کا صحیح استعمال پاکستان کا اصل ضامن ہے۔

ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ ووٹ امانت، دیانت اور شہادت ہے، نااہل شخص ووٹ کا حقدار نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران، نواز، شہباز، اور بلاول ووٹ کے حقدار نہیں ہیں۔

چیئرمین تحریک لبیک یا رسول اللہ نے کالجوں اور یونیورسٹٰوں میں سٹوڈنٹ ونگ بنانے کا بھی اعلان کردیا، ڈاکٹر اشرف جلالی نے کہاکہ طلبا و طالبات میں سٹوڈںٹ ونگ اسلام کا پیغام عام کرے گا۔ڈاکٹر اشرف جلالی نے کہا کہ اب پاکستان میں امریکہ و غیروں کا نطام نہیں چل سکتا، چیئرمین لبیک یارسول اللہ نے 7 اپریل کو مینار پاکستان میں تاریخ ساز نظام مصطفی کانفرنس کا بھی اعلان کردیا۔

مزیدخبریں