نواز شریف جلسے سے خطاب کرنے کیلئے گجرات روانہ

4 Mar, 2018 | 01:51 PM

Read more!

(سٹی42): سابق وزیر اعظم نواز شریف  جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے لاہور سے گجرات روانہ ہوگئے، مریم نواز بھی انکے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون نے عوامی رابطہ مہم تیز کر دی، نون لیگ آج گجرات کے علاقے کوٹلہ ارب علی خان میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جہاں  مریم نواز کو سونے کے تین تاج بھی پہنائیں جائیں گے۔

 جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز لاہور سے گجرات روانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں