سٹی ڈویژن پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، شہریوں کے کوائف چیک کیے

4 Mar, 2018 | 12:11 PM

Read more!

(حسن خالد) شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سٹی ڈویژن پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، شہریوں کے کوائف چیک کیے اور بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی علی رضا کی ہدایت پر شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سٹی ڈویژن پولیس نے اہم مارکیٹس، ہوٹلز اور سراؤں میں سرچ آپریشن کیا، تھانہ داتا دربار، راوی روڈ، شفیق آباد، لاری اڈہ اور نیو انارکلی کے علاقوں میں بائیو میٹرک چیکنگ کی گئی، 150 افراد کے کوائف چیک کیے گئے، پولیس نے کوائف درست نہ ہونے پر 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزیدخبریں