سمن آباد میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

4 Mar, 2018 | 11:43 AM

Read more!

(حسن خالد) سمن آباد کے علاقے میں ڈولفن فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے علاقے میں ڈولفن فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے جدید اسلحہ،شیشہ فلیور اور شراب برآمد کرلی۔ گرفتار ہونے والے ملزمان میں جمشید علی، مشتاق، صابر اور ناصر شامل ہیں۔

ڈولفن فورس کے مطابق ملزمان شراب کے نشے میں دھت ہو کر ہوائی فائرنگ کر رہے تھے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا۔

ڈولفن اسکواڈ نے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے سمن آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزیدخبریں