(سیرت نقوی) رائیونڈ سندر روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور نعشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کردیں۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق وہاڑی سے تھا جو کہ سندر اسٹیٹ میں فیکٹری کے ملازم تھے۔