لاہور ہائیکورٹ نے 15 واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا

4 Mar, 2018 | 10:49 AM

Read more!

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کی سماعت کیلئے 15 واں ترمیمی ججز روسٹر جاری کر دیا، پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن، 33 سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں، ترمیمی روسٹر کا اطلاق کل سے 31 مارچ تک ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کیا گیا، جس کے مطابق جنرل بنچ نمبر 1 میں چیف جسٹس محمد یاورعلی اور جنرل بنچ نمبر 2 میں سینئر ترین جج جسٹس محمد انوارالحق تمام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس محمد یاور علی اور جسٹس شہرام سرور چودھری پیر تا منگل مقدمات کی سماعت کر یں گے، چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس محمد اقبال بدھ اور جمعرات کے روز سماعت کریں گے۔

روسٹر کے مطابق ڈویژن نمبر 2 میں جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس چودھری مشتاق احمد قتل ریفرنس اور انسداد دہشت مقدمات میں سزائے موت کی اپیلوں پر سماعت کریں گے۔  ڈویژن بنچ نمبر 3 میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس چوہدری محمد اقبال، ڈویژن بنچ نمبر 4 میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس سید شہباز علی رضوی شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر 5 میں جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں، ڈویژن بنچ نمبر 6 میں جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس طارق سلیم شیخ نیب کیسز کی سماعت جاری کریں گے۔

اسی طرح ڈویژن بنچ نمبر 7 میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس خالد محمود ملک منشیات کیسز، ڈویژن بنچ نمبر 8 میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس جواد حسن ٹیکس، کمرشل اور انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر 9 میں جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شہرام سرور چودھری قتل اور انسداد دہشت گردی مقدمات کے خلاف اپیلوں پر سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر 10 میں جسٹس شاہد جمیل خان ،جسٹس ساجد محمود سیٹھی 5 سے 16 مارچ تک ہائیکورٹ روالپنڈی بنچ میں ٹیکس، کمرشل اور انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کریں گے جبکہ جسٹس شاہد جمیل خان اور جسٹس ساجد محمود سیٹھی پر مشتمل دو رکنی بنچ دوبارہ 19 مارچ سے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت جاری رکھے گا، ڈویژن بنچ نمبر 11 میں جسٹس شاہد کریم اور جسٹس شاہد مبین شامل ہیں، پرنسپل سیٹ پر فوجداری مقدمات کیلئے 7، دیوانی مقدمات کیلئے 9 سپیشل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ڈویژن بنچ میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی مقدمات کی سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں