ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتیہ جنتا پارٹی کا  240 لوک سبھا نشستیں لینا مشکل، ایسوسی ایٹڈ پریس کا تخمینہ

BJP, Bharatya Janta Party, India Lok Sabha Election, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: منگل کی رات  گہری ہوتے ہوتے ایسوسی ایٹڈ پریس  (اے پی) نے بھی مان لیا کی بھارت کی لوک سبھا کے الیکشن میں نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو 240 سے زیادہ نشستیں حاصل کرنا دوبھر ہو رہا ہے۔

معتبر بین الاقوامی خبر رساں ادارہ  ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھارت کی لوک سبھا کے الیکشن پر اپنے لائیو بلاگ میں پوسٹ کیا ہے کہ  سنہ 2019 میں ریکارڈ  303 سیٹیں جیتنے کے بعد، بی جے پی کے 240 سے زیادہ نشستیں  جیتنے کا امکان نظر نہیں آتا۔ اے پی نے لکھا کہ یہ تعداد   اپنے طور پر اکثریتی حکومت بنانے کے لیے درکار 272 سیٹوں سے بہت کم ہے۔ اے پی نے بتایا کہ اب تک بھارتیہ جنتا پارٹی نے  194 سیٹیں جیتی ہیں اور اسے ووٹوں کی جاری گنتی میں 46 سیٹوں پر برتری حاصل ہے اور گنتی ہنوز جاری ہے۔

نریندر مودی کا این ڈی اے اتحاد، اس دوران، تمام جماعتوں کی سٹرنتھ ملا کر   225 سیٹیں جیت سکا ہے اور 61  نشستوں پو ووٹوں کی گنتی میں اسے برتری حاصل ہے۔  اس کے برعکس  حزب اختلاف  کا انڈیا  اتحاد  210 سیٹیں جیت لے سکے گا۔

اے پی کا کہنا ہے کہ بدھ تک حتمی اعداد و شمار متوقع نہیں ہیں، گنتی رات گئے تک جاری رہے گی۔