ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد پر تیر چلانے والی سیاستدان کو  ووٹروں نے تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیا

Asad ud Din Awaisi, City42, BJP, Bhajpa, All India majlis e Ittahad ul Muslimin, city42 , Lok Sabha Election
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت کے لوک سبھا انتخابات کی مہم کے دوران ہندتوا کی آگ بھڑکانے کے لئے  مسجد کی طرف علامتی تیر چلا کر مسلمانوں کو ہراساں کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتہا پسند  امیدوار مادھوی لٹھا کو  ووٹروں نے بری طرح شکست  سے دوچار کر دیا۔ ووٹروں نے اپنا وزن اسد الدین اویسی کے پلڑے میں ڈال کر انہیں لوک سبھا میں پہنچا دیا اور مادھوری لٹھا کا تاریخ کے کوڑے دان میں پھینک دیا۔


لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات کے بعد آج منگل کی شب بھارت میں  ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے وقفہ وقفہ سے نتائج کا اعلان کیا جا رہا ہے۔

 حیدرآباد میں بی جے پی کی انتہاپسند امیدوار مادھوی لٹھا کو  آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے شکست دی ہے۔اسدالدین اویسی نے مادھوی لٹھا کو 3 لاکھ 30 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے شکست دی۔