ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مولانا کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، قاضی عصمت اللہ کے انتقال پر فضل الرحمان کا اظہارافسوس

مولانا کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا، قاضی عصمت اللہ کے انتقال پر فضل الرحمان کا اظہارافسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سرپرست جے یو آئی سابق ایم این اے مولانا عصمت اللہ اور ان کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس ،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مرحوم کی خدمات قابل تحسین اور شاندار ہیں ۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کا کہنا تھا کہ مولانا عصمت اللہ مرحوم عالم باعمل ،قاضی ،منجھے ہوئے عالم اور جماعت کے مخلص ،وفادار،باوقار اور زیرک رہنماء تھے ، مولانا مرحوم ہمہ جہت صفات کے مالک تھے ۔ مولانا مرحوم کی پارلیمانی اور سماجی خدمات کو یاد رکھا جائے گا ، پارلیمان میں مرحوم کی خدمات جماعت کے لئے قابل فخر اور ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ مولانا مرحوم کی وفات جمعیت علماء اسلام کے لئے بڑا نقصان ہے۔

مولانا فضل الرحمان  نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مانگتے ہوئے کہا کہ اللہ کریم مولانا مرحوم اور ان کے بھائی کی کامل مغفرت فرمائے اور اللہ کریم اہل خانہ کے لئے ایک ہی دن دو بزرگوں  کی وفات کا سانحہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔