سٹی42: مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے بعد نمایاں کمی ، 8 روپے سستا ہونے کے بعد فی کلو 423روپے مقرر۔
لاہور میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت میں 8 روپے کی کمی کے بعد ریٹ 423روپے کلو مقرر کیا گیا۔
مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 281 روپے ہے جبکہ پرچون ریٹ 292روپے کلو جاری کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں 237روپے درجن پر مقرر ہے، انڈوں کی پیٹی کا سرکاری تھوک ریٹ 6990روپے جاری کیا گیا۔