ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے میچ میں سکاٹش آل راؤنڈر کا برٹش ٹیم کو سرپرائز

Michal Johns, Scotland, England, City42 , George Town Stadium, ICC men\'s T20 World Cup, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ویسٹ انڈیز کے برج ٹاؤن سٹیڈیم میں انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کےپہلے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوینٹی میچ  میں سکاٹش آل راؤنڈر  مائیکل جونز نے چھٹے اوور میں انگلینڈ کے کرس جورڈن کو  تین گیندوں پر ایک چھکا اور دو چوکے مار کر  برٹش ٹیم کو بڑا سرپرائز دے ڈالا۔ 

ساتویں اوور کی دو گیندوں کے بعد بارش دوبارہ شروع ہونے سے میچ رک گیا۔ اس وقت سکاٹ لینڈ نے 6.2  اوورز میں کسی نقصان کے بغیر  51  رنز بنائے ہیں۔ ان کا رن ریٹ ساڑھے آٹھ کے لگ بھگ ہے۔ جارج منسے نے  19 گیندوں سے  18 رنز بنائے ہیں، انہوں نے تین چوکے مارے ہیں جبکہ مائیکل جونز نے  20 گیندوں سے  30 رنز بنائے ہیں جن میں تین چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔ 

بارش زیادہ دیر رہی تو مائیکل جونز کے کرس جورڈن کے چھٹے اوور میں  15 رنز سکاٹ لینڈ کے لئے زیادہ اہم ثابت ہوں گے۔ 

سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کا میچ ایک گھنٹہ  سے زیادہ تاخیر سے شروع ہوا ہے۔  ٹاس کے بعد شروع ہونے والی بارش کو رکنے میں ایک گھنٹہ لگا اور منتظمین نے میچ کا آغاز کروانے کمیں مزید وقت لگا دیا۔ 

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج شام  گروپ بی کی ٹیمیں انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ  برج ٹاؤن کے سٹیڈیم میں پہلی بار  آمنے سامنے آئے ہیں۔ 

ٹاس جیت کر بولڈ فیصلہ

انگلینڈ کے کیپٹن  جوز بٹلر ن ٹاس جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئے۔  لیکن انہیں وہی مل گیا جو وہ چاہتے تھے۔ ساٹش کیپٹن  رچی بیرنگٹن نے  ٹاس جیت کر خود پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔ لیکن ٹاس کے بعد بارش کے سبب  میچ ایک گھنٹہ تک شروع نہیں ہو سکا۔ 

 گروپ بی میں اسکاٹ لینڈ  اور گزشتہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کا فاتح انگلینڈ اپنا اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔

برج ٹاؤن ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے میچ میں اسکاٹش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔

پلئینگ الیون
انگلینڈ:   1 جوز بٹلر (کپتان اور وکٹ)،  2  فل سالٹ، 3 ول جیکس، 4 جونی بیرسٹو، 5 ہیری بروک، 6 معین علی، 7 لیام لیونگسٹون، 8 کرس جورڈن، 9 جوفرا آرچر، 10 مارک ووڈ، 11 عادل رشید

سکاٹ لینڈ:   1 جارج منسی، 2 مائیکل جونز، 3 برینڈن میک ملن، 4 رچی بیرنگٹن (کپتان)، 5 میٹ کراس (ڈبلیو کے)، 6 مائیکل لیسک، 7 کرس گریوز، 8 مارک واٹ، 9 بریڈ وہیل، 10 کرس سول، 11 بریڈ کیوری   

سکاٹ لینڈ کے کپتان رچی بیرنگٹن امید کر رہے ہیں کہ ان کی ٹیم ٹورنامنٹ میں جہاں تک ہو سکے  گا ، جائے گی۔

 رچی بیرنگٹن نے ٹاس کے بعد کہا کہ "یہ وکٹ خشک نظر آ رہی ہے، لیکن جیسا کہ ہم نے اس سفر میں اب تک دیکھا ہے، وکٹیں تیزی سے  بدل سکتی ہیں۔"

رچی نے کہا کہ "ایک ٹیم کے طور پر، ہم جہاں تک ہو سکے ترقی کرنا چاہتے ہیں۔ امید ہے کہ ہم باہر آ کر آج کچھ اور خاص یادیں بنا سکیں گے۔"

 انگلینڈ کے کپتان جوز  بٹلر نے کہا کہ وہ  ٹاس جیتتے تو بہرحال پہلے بولنگ کرتے۔ انہوں نے  اس بات کی بھی تصدیق کی کہ آج مارک ووڈ ریس ٹوپلی  کی جگہ  پلیئنگ الیون میں ہیں۔

بٹلر نے کہا کہ "ہر کوئی واقعی جانے کے لیے پرجوش ہے۔ یہ 50-50 کال تھی ۔ لیکن ہم آج ووڈ کی اضافی رفتار کے لیے گئے ہیں،"