ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیضہ سے بچنے کیلئے صابن سے ہاتھ دھوئیں ، قومی ادارہ صحت

 ہیضہ سے بچنے کیلئے صابن سے ہاتھ دھوئیں ، قومی ادارہ صحت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: قومی ادارہ صحت کی جانب سے ہیضہ سے بچاؤ اور بروقت کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق ہیضہ سے بچاؤ اور بروقت کنٹرول کیلئے ایڈوائزری صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ ہیضہ کی بیماری ویبریو کولرا کی وجہ سے آنت میں انفیکشن سے ہوتی ہے،دیگر ایشیائی ممالک کی طرح پاکستان بھی ہیضے کی وبا کا شکار ہے۔ ملک کے مختلف حصوں سے ہیضے کےکیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، موسمِ گرما و برسات میں ہیضہ کیسز میں اضافے کا خدشہ ہوتا ہے۔ ناقص حفظان صحت و پینے کے صاف پانی کی کمی ہیضہ کیلئے سازگار حالات فراہم کرتی ہے۔ متعلقہ حکام کو ہیضے سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کیلئے چَوکَس رہیں۔

ایڈوائزری کے مطابق ہیضہ سے بچاؤ کیلئے صابن اور پانی سے ہاتھ بار بار دھوئے جائیں، ٹوائلٹ کے استعمال، ڈائپرز تبدیلی، کھانا تیاری، کھانے سے قبل ہاتھ صابن سے دھوئے جائیں اور ہیضے سے بچاؤ کیلئے شہری صاف  پانی پئیں۔