ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری دفتروں کی خواری کا خاتمہ، وزیراعلیٰ نے ’’مریم کی دستک ‘‘ ایپ کا افتتاح کردیا۔

Maryam ki Dastak app, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:  پنجاب کی وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف نے ’’ مریم کی دستک ‘‘ ایپ کا افتتاح کردیا۔
" مریم کی دستک"  ایپ کے ذریعے شہریوں کو  اپنے معمول کے کاموں کے لئے سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی مشقت سے نجات مل سکے گی۔
مریم کی دستک ایپ پر کل 535 ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔
اس ایپ سے گھر بیٹھے ڈومیسائل ، ای سٹمپنگ، برتھ سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹ بنوائے جا سکیں گے۔
ایپ کو استعمال کر کے موٹرسائیکل کی کسی دوسرے کے نام پر  منتقلی ، پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی بھی ہو سکے گی۔
سروسز کیلئے رجسٹریشن کے بعد نمائندہ شہریوں کی دہلیز پر جاکر ضروری کارروائی کرے گا۔