ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لپس (Lips)فلرز کے بعد سوجھ کیوں جاتے ہیں ؟

لپس (Lips)فلرز کے بعد سوجھ کیوں جاتے ہیں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  آج کل اپنے چہرے اور جسم کو خوبصورت بنانے کیلئے مختلف سرجریز کی جاتی ہیں،خصوصی لڑکیوں میں باٹابکس اور  لپس فلز کا رجحان بہت زیادہ ہے لیکن لپس فلرز کے  بعد سوجھ جاتے ہیں، انکی صحیح وجہ  کیا ہے؟ جانتے ہیں فضا علی کے شو "مارننگ ود فضا" میں ڈرما لوجسٹ ڈاکٹر کنزا آفتاب سے۔

 مارننگ شو "مارننگ وِد فضا" میں ڈاکٹر کنزا نے بتایا کہ  جب پیشنٹ کی تجویز ایسی ہو کہ ہمیں یہ اب بڑےلپس نہیں چاہیے،مثلا آپ نے لپس فل کرائے اورپھر کچھ عرصے بعد آپکا شوق پورا ہو گیا اور آپ کہیں اب اتنے نہیں چاہیے تھوڑا وولیوم کم کردے ،جیسے آپ نے اپنے گالوں پر کروائیں اوروہ آپکو زیادہ لگنا شروع ہوجائے،تو اب آپ کہیں یہاں سے نکلوانے ہیں، تو اس میں خاص قسم کا سبسٹنس استعمال ہوتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس سبسٹنس کو  "ہائیلورانک ڈیز"کہتے ہیں,ہائیلورانک ڈیز ایک انزائم ہے ، وہ کیا کرتا ہے کہ جیسے ہی ہم اس کو لپس یا گالوں کو فلرز کے طور پر لگاتے ہیں تو وہ اس کو(desolve) یعنی حل کرتا ہے،تو جب وہ (desolve) کرتا تو اس کی پروپرٹیز یہ ہیں کہ وہ نہ صرف آپکے فلرز کو حل کرتا ہے بلکہ اردگرد کی سکن کو بھی افیکٹ کرتا ،تو اس سکن میں سوجن ہو جاتی ہے، تو سوجن کو ختم ہونے میں کم از کم ایک ہفتہ لگ جاتاہے۔

 انہوں نےکہا کہ یہ کوئی جادو  نہیں ہے جو ایک دم سب ٹھیک کردے سوزش کو ختم ہونے میں وقت لگتاہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer