(طیب سیف) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک دفعہ پھر سے آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو اہکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ سنیاڑی ڈیرہ کے اطراف میں لگی، آگ کے باعث جنگل کا بڑا حصہ متاثر ہو گیا، سینکڑوں پودے اور جنگلی حیات آگ کے باعث شدید متاثر ہو گئے، سی ڈی اے اہلکار اور ریسکیو فائر فائٹرز آگ بجھانے پہنچ گئے ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اونچائی کے امدادی سامان کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، مینوئل طریقے سے آگ پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں۔
واضح رہے کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگنے کے واقعات میں گزشتہ چند دنوں میں اضافہ ہوا ہے، آگ لگنے کی وجہ شدید گرمی اور درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کو بتایا جا رہا ہے لیکن آگ لگانے کے شبہ میں 3 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔