ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اووربلنگ:لیسکو کا صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ

اووربلنگ:لیسکو کا صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)لیسکو نے اووربلنگ کی مد میں صارفین کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا۔ رواں ماہ کی ریڈنگ کے مطابق بلنگ کیساتھ ساتھ 32کروڑ یونٹس کی کریڈٹ ایڈجسٹمنٹس دیکر اربوں روپے کا ریلیف دیا جائیگا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں لیسکو کی جانب سے پرانی اووربلنگ پر ریلیف کیساتھ ساتھ رواں ماہ بھی ریڈنگ کے مطابق بلنگ کی گئی ۔ ایف آئی اے نے لیسکو سےچھ جون کوبلنگ مکمل ہونےکی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ لیسکو چیف شاہد حیدر، ڈائریکٹر کسٹمرسروسزسرور مغل رپورٹ پیش کریں گے ۔ تمام سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز بھی اعلی افسران کیساتھ ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز جائیں گے۔

واضح رہےکہ محسن نقوی نے لیسکو کو 83 کروڑ یونٹس کی اووربلنگ پر ریلیف کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے مزید 10کروڑ یونٹس کی اووربلنگ کی نشاندہی کی ۔اس طرح مجموعی طور پر لیسکو کو 93کروڑ یونٹس کا ریلیف دینا ہے۔لیسکو نے گزشتہ ماہ اکتیس کروڑیونٹس نکال کر اربوں روپے کا ریلیف دیا ۔