ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آم کھانے سے کیا گرمی دانے نکلتے ہیں ؟

آم کھانے سے کیا گرمی دانے نکلتے ہیں ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  ویسے تو آم کو صحت بخش پھل مانا جاتا ہے مگر یہ عام خیال بھی ہے کہ آم کھانے سے کیا گرمی دانے نکلتے ہیں ؟جانیے ’مارننگ وِد فضا‘ میں۔

24 نیوز کے مارننگ شو ’مارننگ وِد فضا‘ میں اسکن سپیشلسٹ ڈاکٹر اریج خالد نے خصوصی شرکت کی اور گرمیوں میں جلد کی حفاظت اور دیکھ بھال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  آم اسکن اور جسم دونوں کیلئے مفید ہےیہ  اینٹی آکسیڈینٹ ،وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیشم، فائبر، وٹامن بی سکس اور بیٹا کیروٹین سے بھرپور پھل ہے، یعنی اس میں ایسے اجزاءہیں جو جلد کی صحت کے لےبھی ضروری ہیں۔تاہم اعتدال میں رہ کر کھانا اچھی صحت کے لیے ضروری ہے۔اس پر میزبان فضا علی نے سوال کیا کہ کیا آم سےدانےبھی نکل آتی ہے یا شاید لوگ کھاتے بہت زیادہ ہیں تو دن میں کتنے آم کھا سکتے ہیں ؟ 

ڈاکٹر اریج نے بتایا کہ دن میں ایک آم اچھی صحت کیلئے کافی ہے اس کے ساتھ ہی تربوز کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ دن میں ایک کوارٹر پلیٹ تربوز کی بھی لیکن اس سے زیادہ بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔

Ansa Awais

Content Writer