ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے مالی سال میں ٹریفک چالان کی مد  میں پولیس کو بڑا ہدف دینے کا فیصلہ

نئے مالی سال میں  غیر صوبائی محاصل کی مد میں پنجاب پولیس کو 12 ارب کا ہدف دیا جائے گا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  نئے مالی سال میں  غیر صوبائی محاصل کی مد میں پنجاب پولیس کو بڑا ہدف دیا جائے گا۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے سال میں پولیس کے اہداف میں 1 ارب کا اضافہ کیا جارہا ہے  جس کے تحت ٹریفک چالان ودیگر معاملات میں پولیس کو 12 ارب کا ریونیو حاصل کرنے کا ہدف دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق رواں سال میں پنجاب پولیس نے 11 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا تھا ۔

واضح رہے کہ   پنجاب پولیس چالان ،لائسنس فیس ودیگر سروسز پر ریونیو حاصل کرتی ہے۔  غیر صوبائی محاصل اہداف بڑھانے سے شہریوں پر براہ راست بوجھ بڑھے گا ۔