سٹی42: انسداد پولیو مہم کے دوسرا روز بھی پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلانے میں مصروف ،پہلے روز 13 لاکھ 20 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
انسداد پولیو مہم کے پہلے روز لاہور میں 3 لاکھ 86 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 1 لاکھ 58 ہزار بچوں کو قطرے پلائے ، ملتان میں 2 لاکھ 98 ہزار ، فیصل آباد میں 2 لاکھ 85 ہزار ، اوکاڑہ میں 1 لاکھ 91 ہزار بچوں کو قطرے پلائے ، میانوالی میں 986 بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔
مہم کا انعقاد 6 اضلاع میں کیا جا رہا ہے۔اضلاع میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، میانوالی، اوکاڑہ شامل ہیں، راولپنڈی، میانوالی میں مہم مخصوص علاقوں میں منعقد کی جا رہی ہے۔بقیہ چار اضلاع میں مہم تمام علاقوں میں منعقد کی جا رہی ہے۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم اتوار تک جاری رہے گی۔ بقیہ اضلاع میں پولیو مہم کا دورانیہ 5 روزہ ہو گا۔ مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو قطرے پلائی جائیں گے، مہم میں 40 ہزار سے زائد پولیو ورکر حصہ لیں گے۔ لاہور میں 14 ہزار سے زائد پولیو ورکر مہم کا حصہ ہیں، راولپنڈی میں 7 ہزار سے زائد ورکر مہم کا حصہ ہیں۔
انسداد پولیو پروگرام سربراہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پولیو وائرس کی افزائش کو روکنا اولین ترجیح ہے۔
خضر افضال نے کہا کہ محکمہ صحت، پنجاب حکومت پولیو کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں، پنخاب میں پولیو وائرس پھیل سکتا ہے، پولیو وائرس کی گردش جاری ہے، پنجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے۔بچاو صرف پولیو ویکسین سے ممکن ہے، اپنے بچوں کو ہر مہم میں قطرے پلوانا مت بھولیں، پولیو ورکر سخت گرمی میں گھر گھر جا رہے ہیں، پولیو ورکروں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں، اگلے تین مہینے پولیو کے حوالے سے انتہائی اہم ہیں۔ گرمیوں کا موسم پولیو وائرس کے لئے انتہائی سازگار ہے، اس موسم میں پولیو پھیلنے کا خدشہ ہے، گرمیں کی چھٹیوں میں آمدو رفت زیادہ ہو جاتی ہے، آمدو رفت کے دوران پولیو پھیلنے کا خدشہ ہے، عید کے دوران بھی لوگوں کی آمدو رفت جاری رہتی ہے اور پولیو قطروں کی متعدد خوراکیں پولیو سے بچاو کا بہترین زریعہ ہیں۔