سٹی42: قیدیوں کے لئے اچھی خبر ، جیل میں کھانے کیلئے چکن کڑاہی،چکن جنجر،چکن پلاؤاور آلو انڈے بھی ملیں گے۔
جیل حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں ہفتے میں 6روز چکن فراہم کیا جاتا ہے۔ قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے چکن میں چکن قورمہ تیار کیا جارہا ہے، نئے مینیو کو کیلوریز چیکنگ کیلئے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کو بھجوایا گیا ہے۔ ماہرین کی جانب سے رپورٹ ملنے پر نئے مینیو کا آغاز کیا جائے گا۔ قیدیوں کی ایک ماہ کیلئے انٹرنیشنل معیار کے شیف سے ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ مختلف جیلوں سے قیدیوں کی ٹریننگ کروائی جارہی ہے، کھانے کا معیار چیک کرنے کیلئے فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں اچانک دورے بھی کریں گی۔حکومت کی ہدایات کے بعد مینیو اپڈیٹ کرنے ،ٹریننگ کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
جیل میں کھانے کیلئے چکن کڑاہی،چکن جنجر،چکن پلاؤاور آلو انڈے بھی ملیں گے
4 Jun, 2024 | 02:13 PM