(ویب ڈیسک) عید الاضحیٰ کی آمد آمد ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں نے عید کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ، ایسے میں سرکاری ملازمین کی نظریں بھی تعطیلات کے نوٹیفکیشن پر مرکوز ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اس بار بڑی عید پر ان کو بڑی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون (پیر) کو ہونے کا امکان ہے تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ عید کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان ابھی باقی ہے لیکن ممکنہ شیڈول کے مطابق 17 سے 19 جون تک عید کی سرکاری تعطیلات ہو سکتی ہیں ۔
تکنیکی طور پر چھٹیاں 15 جون (ہفتہ) سے شروع ہوں گی کیونکہ زیادہ تر سرکاری دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بند رہتے ہیں، اس طرح سرکاری ملازمین کو لگاتار 5 دن کی چھٹیاں ملنے کا امکان ہے اگر چاند کی رویت کے حساب سے عید قربان 18 جون کو آتی ہے تو حکومت تعطیلات کے شیڈول پر نظر ثانی کر سکتی ہے اور نیا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
عید الاضحیٰ کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ممکنہ طور پر 5 دن کی چھٹیاں مل سکتی ہیں جو 15 جون سے شروع ہو کر 19 جون تک جاری رہیں گی تاہم حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔