عائز خان کی اپنی بیٹی سے میک اپ کروانے  کی ویڈیو سامنے آ گئی

4 Jun, 2024 | 12:32 PM

( سٹی42) پاکستانی معروف اداکارہ عائزہ خان کی اپنی بیٹی سے میک اپ کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے بیٹی حورین  سے میک اپ کروانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کی بیٹی بالوں میں کلپس لگا کر چہرے سے ہٹاتی نظر آرہی ہیں۔

 اس کے بعد حورین تیمور نے عائزہ خان کے گالوں پر بلش سٹک لگائی اور اس کو برش کی مدد سے بلینڈ کرتی دکھائی دیں، آئی شیڈو لگایا اور پھر لپ کلر لگانے کی ناکام کوشش بھی کی جو عائزہ خان کے چہرے پر بھی لگ گیا اور عائزہ خان نے آئینہ دیکھ کر اس کو ٹھیک کیا۔

میک اپ سیٹ کرنے کے بعد ویڈیو کے آخر میں عائزہ خان حورین کو گلے لگائے مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عائزہ خان کی حورین کے ساتھ اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عائزہ خان معروف اداکار و میزبان دانش تیمور کی اہلیہ ہیں۔ ان کی شادی 2014 میں ہوئی تھی۔  اس خوبصورت جوڑے کے 2 بچے بیٹی حورین اور بیٹا ریان ہے۔

مزیدخبریں