روٹی، دودھ اور دہی کی اضافی قیمت پر فروخت جاری،انتظامیہ خاموش

4 Jun, 2024 | 12:15 PM

(باسم سلطان) گراں فروش مافیا سرگرم, روٹی، دودھ اور دہی کی اضافی قیمت پر فروخت جاری ہے۔

سفیدپوش طبقے کیلئے روٹی، دودھ اور دہی  بھی زحمت بن گئی،   دکاندار من مانی قیمت پر  روٹی، دودھ اور دہی کی اضافی قیمت پر فروخت  کرنے لگے۔

ضلعی انتظامیہ کی کارروائیوں کے باوجود گراں فروش باز نہ آئے، روٹی کی قیمت 14 روپے مقرر ہونے کے باوجود 15 سے 16 روپے ، دودھ کی قیمت 160 روپے مگر 200 سے زائد قیمت پر جبکہ دہی کی سرکاری قیمت 180 روپے ہونے کے باوجود 240 تک فروخت جاری ہے۔

مزیدخبریں