گھر کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق 

4 Jun, 2024 | 12:11 PM

(ویب ڈیسک)قصور میں گھر کی چھت گرنے سے 3بچے جاں بحق اور 4افراد زخمی ہو گئے۔ 

 نجی ٹی وی  کے مطابق گزشتہ رات تیز آندھی اور  موسلادھار بارش کے باعث افسوسناک واقعہ قصور کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں  گھر کی چھت گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر 3بچے جاں بحق اور 4زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔

مزیدخبریں