(عرفان ملک)لاہور پولیس نے تھانوں کی سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا،تھانوں کی عمارتوں پر مورچوں اور پکٹس پوائنٹس پر بلٹ پروف جیکٹس کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔
شہر میں تھانہ مزنگ ، گلبرگ ، بادامی باغ سمیت ڈرائیونگ سینٹر آبشار کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
تھانوں کے پاس پٹرولنگ کو مزید موثر کرنے کے لئے سی سی پی او نے احکامات جاری کر دیئے،سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں سے بھی سرویلنس کی جانے لگی۔