کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کا آغاز  کر دیا گیا

4 Jun, 2024 | 11:11 AM

( سٹی42)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی جانب سے کاشتکاروں کیلئے کسان کارڈ کا آغاز کر دیا گیا  جس سے تقریباً  5 لاکھ کاشتکار کسان مستفید ہوں سکیں گے۔

 وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اپنے بیان میں کہنا تھا  کہ کسانوں کوسالانہ 300 ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے، ہر کسان ایک فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکے گا، کسان کارڈ سے کھاد، بیج اور دیگر اشیاء خرید سکے گا۔

 اُن کا مزید کہنا تھا کہ ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے،ہماری کوشش ہے کہ کسانوں کو مسائل سے باہر نکالیں۔

یاد رہے کہ بینک آف پنجاب کے ذریعے کسانوں کو کارڈز فراہم کئے جائیں گے، کسانوں کو فی ایکڑ ایک ہزار روپے پروسیسنگ فیس ادا کرنا ہو گی، بینک آف پنجاب کسانوں کی آن لائن رجسٹریشن کرے گا، بیج اور کھادوں کے ڈیلرز کو بھی بینک آف پنجاب رجسٹرڈ کرے گا، قرض کی ادائیگی کرنے والے کسان ہی اگلے برس دوبارہ قرض لینے کے اہل ہوں گے۔

مزیدخبریں