(ویب ڈیسک)محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ کے انتظامات اور پابندیوں سے متعلق ہدایات جاری کر دیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ کالعدم تنظیموں پرکھالیں اکٹھی کرنےپرپابندی،سری پائے جلانے پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہوگی، عید کی چھٹیوں میں دریاؤں،ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی کی اجازت بھی نہیں ہوگی،ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کےمطابق صرف چیریٹی کمیشن کیساتھ رجسٹرڈ ادارے قربانی کی کھالیں وصول کرسکیں گے،جانوروں کےفضلے اور آلائشوں کو مین ہول یاکینال میں پھیکنے پربھی دفعہ144 نافذ ہوگی،عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد ہوگی۔
صوبہ بھر کی عید گاہوں،مساجد اور مدارس میں اضافی سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے،انتظامیہ کو ہدایات دی گئی ہیں کہ مویشی منڈیوں میں کسی قسم کا کمیشن یا بھتہ وصول نہ کیا جائے،مری اورگلیات میں سیاحوں کی آمداورٹریفک کنٹرول کیلئےضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائےجائیں،پنجاب بھر میں کوئی غیر قانونی مویشی منڈی قائم نہ ہونے دی جائے، انتظامات یقینی بنانےکیلئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پولیس اور متعلقہ محکموں کیساتھ بیٹھیں۔