(کلیم اختر)پنجاب فوڈ اتھارٹی میٹ ٹاسک فورس کا گرینڈ آپریشن،لاہور لائی جانے والی مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔
سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کی علی الصبح داخلی راستوں کی ناکہ بندی کی،گوشت بردار گاڑی نمبر ایل او ٹی 725 میں چھپا کر لائی جانیوالی مردہ مرغیاں برآمد کر کے 1380کلو مردہ مرغیاں تلف کی گئیں۔
ویٹرنری سپیشلسٹ کی جانب سے برآمد شدہ مضر صحت مرغیوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق موذی بیماریوں کا شکار مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کے سپلائی کیا جانا تھا۔1380کلو مردہ مرغیاں موقع پر ہی تلف کرکے مقدمہ درج کروادیا گیا۔
علاوہ ازیں ٹولنٹن مارکیٹ میں 25ہزار کلو مرغیوں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری پہلے سے تیار گوشت نہ خریدیں، اپنی موجودگی میں مرغی ذبح کروائیں۔