سٹی42: بھارت کی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بینگلورو میں اتوار کے روز اتنا مینہہ برسا کہ بارش کا 133 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
گزشتہ روز جنوبی بھارت کی ریاست کرناٹک کے شہر بینگلورو میں مختصر وقت میں 111.1 ملی میٹر بارش برس گئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
بنگلورو جنوبی بھارت کا معاشی حبہے، وہاں ایک روز کے لئے ہی زندگی کا نظام درہم برہم ہونے کا معیشت پر اثر اربوں روپنے کے نقصان کی صورت میں نکلتا ہے۔
کرناٹک کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بادلوں کے پھٹنے جیسی اس بارش سے جون کے مہینے میں بارش کا 133 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، بینگلورو میں 16 جون 1891 کو 101.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔
بھات کے میٹرلوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بینگلورو کیلئے یلو الرٹ جاری کردیا اور آئندہ 3 روز میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
پاکستان کی طرح بھارت کی بعض ریاستوں میں بھی گزشتہ تین ہفتوں سے ہیٹ ویو جاری ہے اور ہیٹ اسٹروک سے 50 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔