ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  لبرٹی میں درخت گرنے کا  حادثہ، ڈی سی رافعہ حیدر نے زخمیوں کی مکمل نگہداشت کی ہدایت کر دی

Liberty tree fallen, Lahore rain, City42 , DC Rafia Haider
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور شہر میں تیز ہوا سے لبرٹی گول چکر کے قریب درخت گرنے کے  حادثہ پر ڈی سی او رافعہ حیدر نے فوری نوٹس لے لیا۔ انہوں نے درخت گرنے سے زخمی ہونے والے دو شہریوں کی  ہسپتال میں  بہتر نگہداشت  کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

 ڈی سی لاہور رافعہ حیدر  نے   ایم ایس ہسپتال کو زخمیوں کو  بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے  کی ہدایت  کی۔ قبل ازیں انہوں نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کو جائے وقوعہ پہنچنے کی ہدایت   کی۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ آندھی اور بارش کے دوران  بجلی کی تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں. بارش سے بچنے کے لئے  دیواروں اور درختوں کے نیچے سے ہو کر نہ گزریں.

پیر کی شب لاہور میں آندھی اور بارش کے دوران گلبرگ کے علاقہ میں لبرٹی چوک میں ایک درخت گرنے سے وہاں سے گزرتے ہوئے دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گئے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے درخت کو سڑک سے فوری طور پر ہٹا دیا تھا اور ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا تھا۔