ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف کامیڈین ولی شیخ کے ساتھ ڈکیتی کی واردات

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف کامیڈین ولی شیخ کیساتھ کراچی منڈی سے واپسی پر  ہاتھ ہو گیا، ویڈیو بیان میں پولیس پر پھٹ پڑے کارکردگی  کے جھوٹے دعوں کی کلی کھول دی ۔

  تفصیلات کے مطابق مشہور کامیڈین ولی شیخ کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے ، جس میں انہیں انتہائی پریشانی کی حالت میں پولیس پر غصہ ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، سامنے آنے والی ویڈیو میں ولی شیخ کو ایف آئی آر کے ہمراہ بولتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ ناردرن بائی پاس پر ڈکیتی ہوئی ہے، مجھ سے 85 ہزار روپے ، میرا موبائل فون اور گھڑی چھین لی گئی ہے جبکہ میرے ساتھ عفان صدیقی صاحب تھے ان کے 5 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیے گئے ہیں ۔

 ڈی ایس پی صاحب بول رہے تھے کہ ناردرن پر ڈکیتی نہیں ہو رہی بھائی ہو رہی ہے ڈکیتی میرے ساتھ ہوئی ہے ، آپ لوگ ناردرن پر لے گئےمنڈی غریب لوٹ رہے ہیں ، غریبوں کی بد دعا نہ لو اپنے پولیس والوں سے کہو کہ کام کریں ۔

Bilal Arshad

Content Writer