ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاوس موجودگی ثابت ،آڈیو وڈیو  بھی انکی ہیں، فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ آ گئی

Yasmin Rashid Forensic Agency Report, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور  میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاوس حملہ کے وقت ان  کی جائے وقوعہ پر موجودگی کی تصدیق کر دی۔   پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی  کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاوس پر حملہ کے وقت موجودگی ثابت ہو گئی ،فرانزک رپورٹ کے مطابق حملے کے وقت کی تین آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں ،
 
پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ مین کہا گیا ہے کہ  فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ میں یاسمین راشد کی جناح ہاوس میں موجودگی پائی گئی ،فرانزک سائنس ایجنسی کو ٹیسٹ کے لئے یاسمین راشد کی ویڈیوز اور آڈیو ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کی طرف سےبھجوائی گئی تھیں۔

دوسری طرف یاسمین راشد رکی انسداد دہشتگردی عدالت میں برئیت کے معاملہ میں بےقاعدگی کا انکشاف ہوا ہے۔

یاسمین راشد کو گزشتہ روز 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں غلط بری کیا گیا۔

یاسمین راشدکی بریت پر پی ٹی آئی جھوٹا بیانیہ گھڑ نے میں مصروف پائی گئی ہے۔ عینی شاہدین نے سیکشن 161 کے تحت بیانات ریکارڈ کرائے۔عینی شاہدین نے اپنے بیانات میں بتایا کہ  یاسمین راشد ہجوم کو جناح ہاؤس پر حملےکی ترغیب دے رہی تھیں،  انسداد دہشت گردی عدالت نے عینی شاہدین کے بیانات نظرانداز کی