پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ نہ دینےکےفیصلہ میں سقم ہیں، اعلی عدالت میں چیلنج کریں گے،ترجمان اینٹی کرپشن

4 Jun, 2023 | 09:36 PM

ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن پنجاب نے لاہور کی مقامی عدالت کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد  کرنے اور جیل بھیجنے کے حکم پر  ادارہ کا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن نے کیس میں آج عدالت کو ٹھوس ثبوت فراہم کیےتھے، آج کے عدالتی فیصلے میں بہت سے سقم ہیں۔

ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا کہ  چوہدری پرویز الٰہی کو  عدالت کے فیصلہ پر عمل کرتے ہوئے کچھ دیر میں جیل منتقل کردیا جائے گا۔ تاہم ترجمان نے واضح کیا کہ پرویز الٰہی کیس میں آج کے فیصلے کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، یہ فیصلہ بھی دیگر فیصلوں کی طرح حقائق کے برعکس ہے، پرویز الٰہی کے خلاف کرپشن اور ناجائز بھرتیوں کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔
 خیال رہے کہ لاہور کی مقامی عدالت کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی تھی اور جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں