ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئمنگ پول میں بجلی کا کرنٹ آ جانے سے دو نوجوان جاں بحق

electric shock kills three youths, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور  میں کرول گھاٹی میں واقع  ٹیوب ویل سوئمنگ پول میں اچانک کرنٹ آ جانے سے تالاب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ گجرپورہ کے علاقے کرول گھاٹی کے قریب دو نوجوان 24 سالہ ذیشان اور 16  سالہ جان محمد  سوئمنگ پول میں نہا رہے تھے کہ اچانک پانی میں کرنٹ آگیا جس کی وجہ سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ،  نوجوانوں کی لاشوں کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا جائے گا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ، سوئمنگ پول کے مالک اور ٹھیکیدار کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا سوئمنگ پول میں کرنٹ آنے سے 2 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا، اور واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےکمشنر لاہور ڈویژن  سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایس ایس پی ڈسپلن کا جائے حادثہ کا دورہ کیا۔محسن نقوی نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے تمام سوئمنگ پولز میں ضروری حفاظتی انتظامات یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سوئمنگ پول مالک اور ٹھیکیدار کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔بغیر حفاظتی انتظامات کے سوئمنگ پولز کو فی الفور بند کیا جائے۔

پولیس نے سوئمنگ پول کے ٹھیکیدار عامر کو حراست میں لے لیا۔ 

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا۔

کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے تمام سوئمنگ پولز پر حفاظتی انتظامات  یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔ کمشنر لاہورڈویژنے کہا کہ لاہور ڈویژن میں ہر سوئمنگ پول میں حفاظتی انتظامات کا آڈٹ کرایا جائے گا۔