ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا، محسن نقوی

اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد پر قبضہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا، محسن نقوی
کیپشن: Mohsin Naqvi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایات جاری کردی۔

محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ آئی جی پولیس بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کے سسٹم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کریں۔محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پراپرٹی یا جائیداد پر قبضہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔ تمام کمشنرز،آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز متعلقہ شہروں میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔  

وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامی و پولیس افسران کو ذاتی طور پر اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات دور کرکے ہر ماہ وزیر اعلیٰ آفس رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہر شکایت کے ازالے پر ہونے والی پیشرفت سے متعلقہ اوورسیز پاکستانی کو باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے اور دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کےمسائل کے حل کیلئے ٹائم فریم بنایا جائے۔
محسن نقوی نے کہاکہ ہر شکایت کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جائے۔پورٹل، فون یا بذریعہ ڈاک آنے والی شکایات پر روایتی کارروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اوورسیز پاکستانی بیرون ملک وطن کے سفیر ہیں اور ان کی شکایات کا فی الفور ازالہ ہماری ذمہ داری ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer