ویب ڈیسک: گورنر کے پی حاجی غلام علی سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے بلاول ہاؤس پہنچ گئے۔
تفصیلات کےمطابق سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر حسین بخاوی، صدر پیپلزپارٹی ساتھ پنجاب و سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود بھی بلاول ہاؤس میں موجود ہیں۔
جنوبی پنجاب سے بڑے نام پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے۔ دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے ارکان بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کیلئے رابطہ کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کو تیار 30 رہنماؤں کی فہرست آصف زرداری کو دی گئی ہے۔
واضح رہےکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ساکھ بحال ہونے پر 21 جون کو آصف زرداری نے لاہور میں عظیم الشان جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں 21 جون کو پیپلزپارٹی اپنا پاور شو دکھائے گی۔