اینٹی کرپشن مقدمات میں ملزموں کو ڈسچارج کرنےکے سب فیصلوں کو چیلنج کررہےہیں، کیپٹن سہیل ظفر

4 Jun, 2023 | 07:26 PM

ویب ڈیسک: ڈی جی اینٹی کرپشن کیپٹن ر سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کرنے کے لئے اخبار میں پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کا کا اشتہار آیا تھا۔  پیپر میں بہتر نمبر لینے والوں کو انٹرویو میں کم نمبر دیکر کر فیل کیا گیا ۔ کم نمبر  لینے والوں کو انٹرویو میں زیادہ نمبر دیکر بھرتی کیا گیا ۔ 

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کیپٹن ریٹائرڈ سہیل ظفر چٹھہ نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب اسمبلی میں پرویز الہی کے منصوبہ کے تحت جعلی بھرتیوں کے لئے ہونے والے انٹرویوز میں دوست مزاری بھی موجود تھے ۔ 

سہیل ظفر نے کہا کہ پرویز الٰہی کے خلاف ہمارا کیس بہتر مضبوط ہے ، کل بہتر پراسیکیوشن کریں گے ۔کل پرویز الٰہی کو گوجرانولہ میں ڈسچارج کیا گیا جس میں لکھا گیا کہ ایک چیف منسٹر کو گرفتار کرنے کا طریقہ کار صیحح نہیں ہے ۔ گوجرانولہ کی ججمنٹ ایکغیر قانونی فیصلہ ہے ۔ 

کیپٹن سہیل ظفر نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گریڈ بائیس کے افسر کو بھی گرفتار کر سکتا ہے۔پرویز الہٰی اب چیف منسٹر نہیں ہیں ۔ پروز الہٰی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں ہمیں مطلوب تھے ۔  اینٹی کرپشن کے مقدمات میں جن ملزمان کو ڈسچارج کیا گیا ہم انکو چیلنچ کر رہے ہیں۔

کیپٹن (ر) سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ  آج پرویز الہی کو جس عدالت میں پیش کیا گیا اس کورٹ پر عدم اعتماد کیا گیا۔ 

آج ہم نے ایپلیکیشن دینا چاہی تھی۔  ڈیوٹی جج صاحب کا ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہے ۔

او ٹی ایس سے ہم نے رزلٹ حاصل کیے ہیں۔ جو پنجاب اسمبلی میں جمع ہونے والے رزلٹ سے بالکل مختلف ہیں۔ 

ایک سوال کے جواب میں کیپٹن سہیل ظفر نے کہا ہمیں یقین ہے کہ ہمیں آج پرویز الٰہی کا ریمانڈ ملے گا ۔ ہم کورٹ ککا فیصلہ لینے کے لیے آئے ہیں ۔کورٹ کے فیصلے کی عزت کریں گے ۔ 

عثمان بزدار کو بھی ہم گرفتار کرنا چاہتے ہیں ، انکی ضمانت کینسل چکی ہے ۔ ہماری کوشش ہے کہ عثمان بزدار کو جلد گرفتار کر لیا جائے ۔

مزیدخبریں