ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جلو پارک میں جانوروں اورپرندوں کےانکلوژرنیلام کرنےکافیصلہ

Jallo Park animal enclosures, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب وائلڈلائفڈیپارٹمنٹ نے لاہور کے مشہور تفریحی پارک جلو پارک کے چڑیا گھرمیں طویل عرصہ سے خالی پڑے جانوروں اورپرندوں کے انکلوژر پرائیویٹ بریڈرز کو لیز پردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں وائلڈلائف پارک جلو ک ،یإ جانوروں کے لئے تعمیر کئے گئے جو انکلوذر عرصہ سے خالی پڑے تھے ان انکلوژرز کو اب نیلام کر کے لیز پر دیا جائے گا۔

 وائلڈلائف لاہورریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر تنویراحمد جنجوعہ نے بتایا کہ وائلڈلائف پارک میں شیر اورٹائیگرکے چار،مختلف اقسام کے ہرنوں کے 9 انکلوژر جبکہ پرندوں کے 18 برڈ ہاؤس لیزپردیئے جائیں گے۔ انکلوژر لیزپردینے کی نیلامی 20 جون کو ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ بریڈرز اورجانوروں،پرندوں کی خرید وفروخت کرنیوالے ڈیلر یہ انکلوژر لیزپرلے سکتے ہیں۔ اگرکسی بریڈر یا ڈیلرکو یہاں رکھنے کے لئے جانور اورپرندے درکار ہوں گے تو پنجاب وائلڈلائف سے سرکاری ریٹ پر خرید سکے گا۔

واضح رہے کہ وائلڈلائف پارک جلوکا  سرکاری فنڈنگ کے سوا کوئی ذریعہ آمدن کوئی نہیں ہے۔ یہاں داخلہ مفت ہے جبکہ پارکنک کی بھی کوئی فیس نہیں ہے۔ جلوپارک پہلے سے موجود جانوروں اورپرندوں کے اخراجات مشکل سے برداشت کررہا ہے۔اس لئے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یہاں موجود  جانوروں اورر پرندوں کے لئے تعمیر کی گئی تمام رہائشی سہولیات نجی شائقین کو کرایہ پر دے دی جائیں۔