(عثمان خان) قومی احتساب بیور نے بی آر ٹی پشاور میں ہونے والی کرپشن پر دو ماہ کے اندر ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو جواب میں کہا گیا کہ بی آرٹی پشاور منصوبہ نامکمل ہونے کے باعث پنجاب میٹرو منصوبے سے موازنہ ممکن نہیں۔ پشاور بی آر ٹی پر پنجاب میٹرو منصوبے کی نسبت فی کلو میٹر تین گنا زیادہ لاگت آئی۔
یہ بھی پڑھیے: آئی جی پنجاب کا محکمہ پولیس میں ترقیوں کے حوالے سے اہم اعلان
نیب کے مطابق پشاور بی آر ٹی پر اب تک 58 اعشاریہ 50 ارب روپے کی لاگت آچکی ہے۔ پشاور بی آر ٹی میں مالی کرپشن عیاں ہے۔ دو ماہ میں ریفرنس فائل کردیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران چیئرمین نیب نے بتایا ہے کہ بی آر ٹی پشاور میں 32 ارب 86 کروڑ کے نقصان کو 26 ارب کا منافع ظاہر کیا گیا۔