ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب نےعمران خان اور ان کےوزیروں کی گاڑیوں اور جائیدادوں کا ریکارڈ اکٹھاکرناشروع کردیا

Nab asks the excise department to send detail of PTI ministers' vehicles, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نیب نےتحریک انصاف کے چیئرمین  عمران خان اور 2018 سے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمہ تک تمام وزیروں کی گاڑیوں کی خرید و فروخت کا ریکارڈ  ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سےطلب کر لیا۔

  نیب زرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھ حکومت میں شامل رہنے والے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کے خلاف تحقیقات تیز کردی گئی ہیں۔ نیب نے پی ٹی آئی کے تمام سابق وفاقی وزرا اورکابینہ ممبران کے نام گاڑیوں، جائیدادوں اور اکاؤنٹس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

نیب نے ریکارڈ کے حصول کے لیے تمام  صوبائی  ایکسائز  ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریوں کو مراسلے بھیج دیئے ہیں۔ ایکسائز حکام سے کہا گیا ہے کہ ان سابق وزیروں نے جو گاڑیاں خریدیں اور فروخت کیں ان کی تفصیل نیب کو بھیجی جائے۔

اطلاعات کے مطابق جن سابق وزیروں کی جائیدادوں، بینک اکاونٹس اورر گاڑیوں کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں ان میں  شیخ رشید، پرویزخٹک، عمر ایوب، حماد اظہر، مرادسعید، اسدعمر فواد چوہدری، اعظم سواتی، علی زیدی، فیصل واوڈا، شیریں مزاری، خالدمقبول اور فروغ نسیم سر فہرست ہیں۔

نیب زرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف 190ملین پاؤنڈز کی برطانوی ادارہ سے غیرقانی منتقلی کے اسکینڈل میں بھی بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔